دھونی کے کرکٹ ٹرافیز سے بھرے شوکیس میں ٹینس ٹائٹل بھی شامل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھونی کے کرکٹ ٹرافیز سے بھرے شوکیس میں ٹینس ٹائٹل بھی شامل

رانچی: سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے کرکٹ ٹرافیز سے بھرے شوکیس میں ایک ٹینس ٹائٹل بھی شامل ہوگیا۔

مہندرا سنگھ دھونی نے حال ہی میں اپنے آبائی شہر رانچی میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کی ڈبل کیٹیگری میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ حیران کن طور پرٹرافی بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے منتخب نہ ہونے کی وجہ سے وہ کافی دنوں سے اپنے گھر پر آرام کررہے اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 

The post دھونی کے کرکٹ ٹرافیز سے بھرے شوکیس میں ٹینس ٹائٹل بھی شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2E6YNnd