بحرین میں متعین امریکی وائس ایڈمرل کی گھر میں پراسرار ہلاکت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بحرین میں متعین امریکی وائس ایڈمرل کی گھر میں پراسرار ہلاکت

 واشنگٹن: امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین سربراہ اسکاٹ اسٹیرنی بحریہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں  مردہ پائے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کی بحرین میں پراسرار ہلاکت سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا جب کہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے  ہلاکت میں کسی مشتبہ کارروائی کے عنصر کو یکسر مسترد کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایڈمرل جان رچرڈ سن نے آنجہانی افسر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار فوجی افسر قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسکاٹ اسٹیرنی نہ صرف بہترین فوجی افسر تھے بلکہ ایک اچھے شوہر اور باپ کے ساتھ ساتھ دوستانہ مراسم رکھنے والے انسان تھے۔

امریکی نیول کرمنل تحقیقاتی حکام اور بحرین کی وزارت داخلہ اعلیٰ امریکی افسر کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور انہوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی مشتبہ  کارروائی کی نشاندہی نہیں کی۔

اسکاٹ اسٹیرنی امریکی نیول سینٹرل کمانڈ کی افواج کے کمانڈر اور بحرین میں امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کے بھی کمانڈر تھے، مشرق وسطیٰ سے منسلک سمندری میں گشت کرنا اور متعین بحری راستوں کی نگرانی کرنا اسکاٹ اسٹیرنی کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔

The post بحرین میں متعین امریکی وائس ایڈمرل کی گھر میں پراسرار ہلاکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2DU8OmJ