اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق 2018 کا ایوارڈ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی یونیورسل ڈکلیئریشن کے 70 برس مکمل ہونے پر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جب کہ ان کے ساتھ دنیا بھر سے دیگر افراد کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا جس کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا۔ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو ملنے والا یہ ایوارڈ ان کی صاحبزادی منیزے جہانگیر نے وصول کیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے یہ ایوارڈ ہر 5 سال بعد دنیا بھر میں انسان حقوق کے لیے سرگرم قابل ذکر افراد کو دیا جاتا ہے، رواں سال یہ ایوارڈ عاصمہ جہانگیر کے علاوہ تنزانیا کی ریبیکا گائمے، برازیل کی جونیا واپیچانا، آئرلینڈ کی فرنٹ لائن ایچ آر ڈی کو دیا گیا۔
واضح رہے عاصمہ جہانگیر 11 فروری کو دنیا فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔
The post اقوام متحدہ انسانی حقوق کا ایوارڈ عاصمہ جہانگیر کے نام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2A4BzdK