اسلام آباد: ایف بی آرنے ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے باوجود ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ہفتہ کو ملک بھر میں قائم تمام فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کااعلان کردیاگزشتہ روزباضابطہ سرکلر جاری کردیا گیا۔
ہفتہ کو تمام لارج ٹیکس پئیر یونٹس(ایل ٹی یوز)،ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) اورکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیوکوہدایت کی گئی کہ وہ ہفتہ کے روزاسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی متعلقہ برانچز کیساتھ لائزون قائم کریں تاکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے جمع کروائے جانیوالے ڈیوٹی وٹیکسوں کے واجبات کی اسی روز قومی خزانے میں منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔
The post ایف بی آرکا ٹیکس دہندگان کیلیے ہفتے کو دفاترکھلے رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2GUqfqz