’ڈریکولا چیونٹی‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

’ڈریکولا چیونٹی‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور قرار

 لندن: ماہرین نے ایک مشہور مگر بدنام چیونٹی کو دنیا کا تیز رفتار ترین جانور قرار دیا ہے لیکن اس کی برق رفتاری چیتے کی طرح دوڑنے میں نہیں بلکہ اپنے جبڑے کو بند کرنے میں پوشیدہ ہے۔

برٹش رائل اوپن جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق ڈریکولا چیونٹیاں افریقا میں عام پائی جاتی ہیں اور وہ 320 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اپنا جبڑا بند کرتی ہیں جو انسانی آنکھ جھپکنے سے بھی 5 ہزار گنا تیز عمل ہے۔ ڈریکولا چیونٹیوں کی جسامت محض چند ملی میٹر ہوتی ہیں لیکن قدرت نے انہیں غیر معمولی تیز رفتار جبڑے دیئے ہیں۔

افریقا کے علاوہ ڈریکولا چیونٹیاں، آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اپنے تیز جبڑوں کی وجہ سے ماہرین نے انہیں تیز ترین جانور قرار دیا ہے۔

اپنے جبڑے کی قوت سے یہ ایک کن کھجورے اور دیگر کیڑوں کو بآسانی دو ٹکڑوں میں تقسیم کردیتی ہیں اور اپنے بچوں کو کھلانے کے لیے انہیں اپنے گھر تک لے جاتی ہیں۔ لڑائی کے دوران یہ دشمن چیونٹیوں کو دھکیل کر دور پھینکنے کے لیے بھی مشہور ہے جس میں ان کے جبڑے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف الینوائے کے پروفیسر اینڈریو سوریز کے مطابق یہ حیرت انگیز جانور ہے جو دیگر کیڑوں کو اپنی اس صلاحیت سے حیران کرنے، دور بھگانے اور انہیں پرے دھکیلنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ چیونٹی 23 مائیکرو سیکنڈ میں اپنے جبڑے قینچی کی طرح بند کرکے شکار کو کاٹ ڈالتی ہے۔

اس ضمن میں اسمتھ سونین اور دیگر جامعات کے سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے اور انہوں نے ویڈیو بنا کر اس چیونٹی کی حیرت انگیز صلاحیت کا مشاہدہ کیا ہے۔

The post ’ڈریکولا چیونٹی‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2PHhNKo