جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ہر 2 سال بعد کرانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ہر 2 سال بعد کرانے کا فیصلہ

نئی دہلی: پاکستان کی تجویز پر جونیئر ہاکی ورلڈ کپ اب ہر 2 سال بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایف آئی ایچ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ دنیائے ہاکی کے مستقبل کا زیادہ تر دارومدار نئے کھلاڑیوں پر ہے، اس لیے جونیئرز کی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کو ممکن بنایا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ایف کی طرف سے تجویز دی گئی کہ جونیئر ورلڈ کپ ہر دوسال کے بعد کروایا جانا چاہیے۔ اجلاس کے شرکاء نے شہباز سینئر کی تجویز کو باہمی اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ جونیئر ورلڈ کپ کا آغاز 1979ء میں فرانس میں ہوا تھا، ورلڈ کپ کے ابتدائی 3  ایڈیشنز کا انعقاد ہر 3 سال کے بعد کیا گیا تاہم 1985ء سے لے کر 2013ء تک عالمی کپ ہر 4 سال کے بعد ہوتا رہا تاہم بھارتی شہر لکھنو میں ورلڈ کپ کا انعقاد 3 سال کے بعد ہوا جب کہ اب پی ایچ ایف کی تجویز کے بعد یہ ورلڈ کپ اب ہر 2 سال کے بعد ہوا کرے گا۔

واضح رہے کہ جرمنی کو سب سے زیادہ 6 بار، بھارت کو 2 بار جبکہ پاکستان ، آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو ایک، ایک بار جونیئر ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

The post جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ہر 2 سال بعد کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2SPT9cr