شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دیا، شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، انہیں آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف کو موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں بذریعہ روڈ اسلام آباد منتقل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا۔

The post شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2B79P85