نوشہرہ: جرمن سفیر نے خیبر پختونخوا میں ناقص معیار کی سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھا دیے۔
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ازاخیل میں مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ سڑک کی تصویر ٹوئٹ کرائی ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لیے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی۔ لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔
اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟۔ مارٹن کوبلر نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ ٹوئٹ شیئر کرائی ہے۔
The post خیبرپختون خوا حکومت نے غیرمعیاری سڑک لاکھوں روپے مہنگی بنائی، جرمن سفیر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AQ36z6