آئی ٹی کے ذریعے دنیا میں چوتھا انڈسٹریل انقلاب آرہا ہے، صدر مملکت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی ٹی کے ذریعے دنیا میں چوتھا انڈسٹریل انقلاب آرہا ہے، صدر مملکت

 کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے ذریعے دنیا میں چوتھا انڈسٹریل انقلاب آرہا ہے، اب انسان اور مشین کا تعلق پیدا ہو رہا ہے۔

اقرا یونیورسٹی کے تحت آرٹیفشل انٹیلی جنس پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صدر مملکت عارف علوی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیونی کیشن کے دور میں عمارتوں سے زیادہ انٹی لیکچوئل کی اینٹ رکھنا ضروری ہے، پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کے لوگوں کی خواہش تھی کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہر نوجوان ملیں تاکہ وہ اس شعبے میں کام کرسکیں۔

صدر پاکستان نے کہا ہے کہ  آئی ٹی کے ذریعے دنیا میں چوتھا انڈسٹریل انقلاب آرہا ہے، اب انسان اور مشین کا تعلق پیدا ہو رہا ہے اور اس دور میں کمپیوٹر انسان سے مقابلہ کرسکتا ہے جب کہ یورپ میں 80 فیصد لوگ ایسے درکار ہیں جنہیں ڈیجیٹل میڈیم کی معلومات ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سافٹ ویئر اسپیشلسٹ نہیں ہیں لیکن جیسے ہی بچے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا کورس مکمل کریں گے ہم کوشش کریں گے کہ ان کی مارکیٹ میں کھپت بھی ہو۔

The post آئی ٹی کے ذریعے دنیا میں چوتھا انڈسٹریل انقلاب آرہا ہے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rrO8Ld