ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے پاکستان کو 1-5 گول سے ہرادیا۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری مینز ہاکی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو ہالینڈ نے 1-5 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کے لئے برنکمین، ویرگا ویلنٹن، ڈی ووجیڈ بوب، کرون جوریٹ اور وان ڈیر ویرڈین نے گول کیے جب کہ پاکستانی خسارہ عمر بھٹہ نے کم کیا تاہم ناکامی کے باوجود گرین شرٹس نے ’کراس اوور‘ میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا منگل کو بیلجیئم سے ہوگا۔

گروپ ’ڈی‘ میں دوسری پوزیشن پانے والی ڈچ ٹیم اب منگل کو ہی کینیڈا سے میچ میں کوارٹر فائنل میں جگہ پانے کی کوشش کرے گی جب کہ گروپ ’ڈی‘ کی ٹاپ سائیڈ جرمنی نے براہ راست کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، دن کے ابتدائی میچ میں جرمنی نے ملائیشیا کو 5-3 سے مات دیکر واپسی پر مجبور کردیا تھا۔

 

The post ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2rtdRmz