علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، آصف زرداری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، آصف زرداری

 کراچی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

سابق صدر آصف زرداری نے علی رضا عابدی کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جب کہ حکومت سندھ قاتلوں کوگرفتار کرکے سازشیوں کو بے نقاب کرے۔

گزشتہ روزایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔

The post علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Aq98ar