ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 450 روپے اضافے کے ساتھ 67 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 250 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 450 روپے اضافے سے 67 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 244 روپے اضافے سے 58 ہزار 128 روپے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین قیمت  ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں سونے کی خرید و فروخت محدود ہوگئی ہے۔

 

The post ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2BqCNQr