لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

 اسلام آباد: صوبائی دارلحکومت اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی  نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1  ریکارڈ ہوئی، زلزلے کا مرکز لاہور کے شمال مشرق میں 45 کلومیٹر دوری پر تھا جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

The post لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SQavWy