حکومتی معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومتی معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں کارکردگی دکھائی ہے اور ایسا ماحول بنایا کہ ملک میں سرمایہ کار آرہے ہیں۔

وفاقی کابینہ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے زلمے خلیل زاد کو افغان مفاہمتی عمل کے لیے بھیجا تھا، میں 15 سال سے کہہ رہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، اب دنیا اور امریکا بھی تحریک انصاف کےموقف کی تائید کررہا ہے، زلمے خلیل زاد نے کہا کہ تحریک انصاف کا افغانستان کے حوالے موقف درست ہے، ڈومور کے بجائے ہمارا کردار افغانستان میں قیام امن تھا، کسی کی جنگ لڑنے کے لئے ہمیں مدد دی جاتی رہی، شکر ہے کہ آج ہمارا اصل کردار سامنے آرہا ہے، ہمیں کسی کی جنگ کا حصہ بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، ہم مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یمن میں بھی امن کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ یمن میں قیام امن کے لئے ایران اور سعودی عرب سے بات کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے کارکردگی دکھائی ہے۔ اپنی معاشی ٹیم کو شاباش دینا چاہتا ہوں، جس نے ایسا ماحول بنایا کہ سرمایہ کار آرہے ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، سوزوکی کمپنی نے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مذہبی مقامات تک لوگوں کو پہنچنے میں آسانی پیدا کرنی چاہیے، کرتار پور سکھ برادری کے لیے مذہبی اہمیت کا حامل مقام ہے، سکھ برادری نے کرتارپور سے متعلق اقدام کو سراہا لیکن بھارت نے کرتار پور راہداری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ امید ہے کہ بھارت بھی امن کے لیے مثبت اقدامات کرے گا۔

 

The post حکومتی معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rpsUhk