ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کیویز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا لیے ہیں اور بیٹنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

The post ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2FZ34dR