عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرلیا، خورشید شاہ         - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرلیا، خورشید شاہ        

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن بضد ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے کیوں کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ روز روز غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے عوام کو آزمائش میں ڈالا جائے، ملک پہلے ہی بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت 4 ماہ میں ایکسپوز ہو گئی ہے، وزیراعظم 4 ماہ میں ہی کہہ دے کہ مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں تو اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی، عمران خان نے حکومت اور اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا، ایسا تو ملک کے کمزور سے کمزور وزیراعظم نے بھی نہیں کہا، حتیٰ کہ چوہدری شجاعت چند روز کے لئے آئے تھے انھوں نے بھی ایسا نہیں کہا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کی ناکامی پارلیمنٹ کی ناکامی ہر گز نہیں، اب بھی فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے، نئے انتخابات ہوں گے یا پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی آئے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

The post عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرلیا، خورشید شاہ         appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T1hnAB