سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوری طور پر کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس، توانائی کے مشروبات، ہائپر اورمختلف رنگوں ذائقوں والے چپس کی اسکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں میں فروخت، (اجینوموتو) مینوں سوڈیم گلومیٹ (ایم ایس جی)، بچھڑے کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت،کھلے مصا لحوں(جن کی مدت فروخت ستمبر 2019 رکھی گئی ہے) ٹی وائٹنر (جس کے بارے میں پہلے ہی متنبہ کیا جا چکا ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے) رنگ کاٹ مینجنگ ایجنٹ ( سوڈیم ہائیڈرو سلفیٹ اینڈ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ) پر مبنی اشیا کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اس کے علاوہ کھلے گھی اور تیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مذکورہ اشیا پر پابندی کا فیصلہ سندھ فو ڈ اتھارٹی کے پہلے سائینٹیفک پینل کی سفا ر شات کی روشنی میں کیا گیا۔

The post سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2R8uCSo