پولینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پولینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

وارسا: پولینڈ میں بے گھر افراد کی عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریبی ضلع میں لکڑی کی بنی ہوئی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک پوری عمارت مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی تھی،عمارت بے گھر افراد کے استعمال میں رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دور دراز واقع ہونے کے باعث امدادی ٹیم کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، لکڑی کی عمارت ہونے کے باعث آگ نے عمارت کو مکمل طور پر خاکستر کردیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے عینی شاہدین کے بیانات کو قلم بند کرکے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے نمونے فارنسک لیب بھیجے گئے ہیں جس کے بعد ہی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

The post پولینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2SiYEQQ