امریکا میں گھرمیں آگ لگنے سے 3 بھارتی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں گھرمیں آگ لگنے سے 3 بھارتی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک

ٹینیسی: امریکا میں کرسمس پارٹی کے دوران گھر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں کرسمس پارٹی کے دوران گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 بھارتی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے بھارتی طلبا کی شناخت 16 سالہ ستھویکا نائیک، 15 سالہ سوہاں نائیک اور 14 سالہ جیا سوچتھ سے ہوئی ہے اور تینوں آپس میں بہن بھائی ہیں، تینوں طلبا تعلیم کی غرض سے امریکا میں مقیم تھے ۔

آگ لگنے کے واقعے میں ایک مقامی شہری بھی ہلاک ہوا  جب کہ دو نوجوان زخمی حالت میں گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم  ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

The post امریکا میں گھرمیں آگ لگنے سے 3 بھارتی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2QRTQFx