چین میں ہائی جیکر نے بس راہگیروں پر چڑھا دی، 5 ہلاک اور 21 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین میں ہائی جیکر نے بس راہگیروں پر چڑھا دی، 5 ہلاک اور 21 زخمی

شنگھائی: چین میں چاقو بردار شخص نے مسافر بس اغوا کر کے فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں شنگھائی کے جنوب میں صوبے فوجیان میں چاقو بردار حملہ آور نے مسافر بس کو ہائی جیک کرکے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور تیز رفتار بس سے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے چاقو بردار زخمی حملہ آور کو حراست میں لے لیا تھا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ میڈیا کو بھی حادثے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ہلاک و زخمی افراد کی فہرست دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجن بھر چینی پولیس کے اہلکار حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ حملہ آور تیز دھار چاقو کے ذریعے مزاحمت کر رہا ہے۔

The post چین میں ہائی جیکر نے بس راہگیروں پر چڑھا دی، 5 ہلاک اور 21 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2AedWQ6