کراچی شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق

 کراچی: شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی ایک فیکٹری میں ملازمین رات کو شہر میں بارش کے بعد گھر جانے کے بجائے فیکٹری میں ہی سوگئے تھے اور بجلی نہ ہونے کے سبب انہوں نے جنریٹر چلادیا تھا تاہم رات بھر جنریٹر چلنے کے باعث فیکٹری میں دھواں بھرگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین ملازمین کو بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ تینوں افراد جب جناح اسپتال لائے گئے تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔

The post کراچی شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2B46Qgy