شیخوپورہ: فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2 بچوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلا دبا کرقتل کردیا۔
شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2 بچوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور پھر گلا دبا کرقتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا۔
2 روز قبل دونوں بچے اپنے ننھیال آئے جہاں خاتون نبیلہ بی بی نے اپنے بھائی علی، کزن حفیظ اور بچوں کے ماموں شاہد کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کرلیا، ملزمان نے اغوا کے بعد بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاشیں دو دن تک گھر میں چھپا کر رکھی جس کے بعد میں نہر کلا وٹواں میں پھینک دیں۔
ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب خان نے بچوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی، جس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا، دو روز تک لاشیں گھر کے صحن میں دبا کر رکھیں اور پھر لاشیں نہرمیں پھینک دیں۔
پولیس کے مطابق بچوں کے والد شکیل کی منگنی اسی گاؤں کی نبیلہ بی بی کے ساتھ ہوئی تھی جو بعد میں ٹوٹ گئی، ملزمہ نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لئے بچوں کا قتل کیا۔
The post منگنی توڑنے کا بدلہ؛ خاتون نے سابق منگیتر کے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SShqhY