کراچی: سندھ حکومت نے این ٹی ایس امتحانات پاس کرکے بھرتی ہونے والے 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری تعلیم ، ایڈیشنل سیکریٹری سمیت صوبے کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں وزیرتعلیم سردار شاہ نے این ٹی ایس امتحانات پاس کرنے والے 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کیا، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن محکمہ تعلیم سندھ جمعے کے روز جاری کرے گا۔
این ٹی ایس پاس اساتذہ میں جے ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق سندھ سے 14682 این ٹی ایس اساتذہ کا ریکارڈ موصول ہوا جن میں سے 11 ہزار 780 اساتذہ کے ریکارڈ کی تصدیق ہوئی تھی۔
The post حکومت سندھ کا 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zGhPN5