آئی پی ایل میں غیر معروف مسٹری اسپنر ورون 1.2 ملین ڈالر میں فروخت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی پی ایل میں غیر معروف مسٹری اسپنر ورون 1.2 ملین ڈالر میں فروخت

جے پور: آئی پی ایل کی نیلامی میں غیرمعروف مسٹری اسپنر ورون چکرورتی سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔

ماضی میں لیگ گروپ مقابلوں میں نظرانداز کیے جانے والے بولر ورون چکرورتی کو کنگز الیون پنجاب نے 1.2ملین ڈالر میں خریدا ہے،ان کی بنیادی قیمت صرف 28,400ڈالر رکھی گئی تھی۔

بھارتی پیسر جادیو اناڈکٹ کو بھی راجستھان رائلز نے ورون کے برابر رقم دے کر خریدا، کارلوس بریتھ ویٹ کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 707150ڈالرز میں حاصل کی ہیں جب کہ شیمرون ہٹمائر کے رائل چیلنجرز بنگلور نے 594195ڈالرز دام لگائے۔

علاوہ ازیں کنگز الیون پنجاب نے سام کیورن کو 283460ڈالرز میں لیا اور حیدرآباد سن رائزرز نے جونی بیئراسٹو کی قیمت 311982لگائی۔

 

The post آئی پی ایل میں غیر معروف مسٹری اسپنر ورون 1.2 ملین ڈالر میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2S6FIVm