وفاقی حکومت کا نان سیلری بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا نان سیلری بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نان سیلری بجٹ (تنخواہ کے علاوہ اخراجات ) میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے اور حکومتی بجٹ خسارے کو کنٹرول میں رکھنے کی پالیسی کے تحت نان سیلری بجٹ (تنخواہ کے علاوہ اخراجات ) میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پُرامید ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 10 بلین روپے کی بچت ہوگی تاہم حکومت نے یہ فیصلہ لیتے ہوئے معیشت کو درپیش اہم امور کو نظر انداز کردیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے نئی پوسٹوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں پر ضرورت کے مطابق بھرتیاں کی جاسکیں گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نان سیلری بجٹ میں کٹوتی کا اطلاق رواں سال دسمبر سے جون 2019 تک ہوگا۔

 

The post وفاقی حکومت کا نان سیلری بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Pk4T4s