خون خرابے سے بچنے کیلیے مفاہمتی عمل سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا، شیریں مزاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خون خرابے سے بچنے کیلیے مفاہمتی عمل سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا، شیریں مزاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کے لیے مفاہمتی عمل سےغیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا۔

شیریں مزاری نے دھرنا دینے والے مظاہرین سے حکومتی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’خون خرابے‘ سے بچنے کے مفاہمتی عمل سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام پہنچے گا اور اس سے پرامن جمہوری احتجاج کے تصور کی نفی ہوگی۔

وفاقی وزیر نےٹوئٹر پر لکھا کہ ریاست کو چاہیےکہ وہ قانون کو نافذ کرے، آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو خصوصاً اس وقت جب انہیں نشانہ بنایا جارہا ہو۔

شیریں مزاری نے کہا کہ قانون کی عملداری قائم کرنے  سے متعلق وزیراعظم عمران خان اپنے عزم کو پورا کریں گے، یقین ہے کہ وزیراعظم موجودہ حالات میں  نہ صرف جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بلکہ آئین  اور ریاستی اداروں کے دفاع اور انسانی حقوق کی آئینی  ضمانت پر عملدر آمد کریں گے۔

The post خون خرابے سے بچنے کیلیے مفاہمتی عمل سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PDNV5l