لکھنؤ: اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں نصب دروازے کا شیشہ گر کر ٹوٹ گیا جب کہ اندر داخل ہونے والے گاوسکر اور منجریکر بال بال بچے۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز میں دوسرے ٹوئنٹی 20 کے موقع پر سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر اور سنجے منجریکر خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے، نوتعمیر شدہ ایکنا اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں نصب دروازے کا شیشہ ان کے انکلوژر میں داخل ہوتے ہی گر کر ٹوٹ گیا لیکن اتفاق سے دونوں محفوظ رہے۔
بعدازاں منجریکر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک دروازے کا شیشہ ٹوٹ کر گرگیا، خوش قسمتی سے کوئی بھی اس میں زخمی نہیں ہوا، وہاں موجود تمام لوگ محفوظ رہے۔
The post کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا، گاوسکر اورمنجریکر بال بال بچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2JJ9hZX