لاہور: کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنید خان، امام الحق اورحارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد صاحبزادہ فرحان، وقاص مقصود اور حسین طلعت وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھ چکے جب کہ ون ڈے اسپیشلسٹ تینوں کھلاڑیوں میں سے گزشتہ روز جنید خان اسلام آباد، حارث سہیل سیالکوٹ سے روانہ ہوئے تھے۔
امام الحق نے پیر کی صبح لاہور سے اڑان بھرتے ہوئے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ اوپنر نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں حبیب بینک کی طرف سے قائداعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا فائنل میچ بھی کھیلا تھا، اوپنر بڑی اننگز تو نہیں کھیل سکے لیکن ان کی ٹیم واپڈا کو ہراکر چیمپئن بن گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔
The post کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز؛ جنید، امام اورحارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2yRaBWk
