کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پرواز 762 معتمرین کا سامنا سعودی عرب ہی چھوڑ آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ’باکمال لوگ لاجواب سروس ‘ کی بے انتظامی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو بھی نہ بخشا اور انہیں سامان سے محروم کردیا۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 ہفتے کی شام سوا سات بجے جدہ سے کراچی پہنچی تھی تو معتمرین کا سامان سعودیہ ہی چھوڑ آئی، پرواز میں کراچی کے علاوہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے سامان نہ ملنے پر جناح ٹرمینل پر شدید احتجاج کیا جب کہ بیشتر عمرہ زائرین نے سامان کے انتظار میں پوری رات ائیرپورٹ کے لاؤنج میں گزار دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے افغان سفیر کا ہفتے میں دوسری بار سوٹ کیس پھر گما دیا
پی آئی اے کا عملہ اکثر جہاز چھوٹا پڑنے پر مسافروں کا سامان چھوڑ دیتی ہے جس سے مسافروں کو نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
The post پی آئی اے کی پرواز معتمرین کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P9OvIP
