سعودی عرب میں پہلے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب میں پہلے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کے پہلے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کے دوران مملکت کے پہلے تحقیقی نیوکلیئر ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  ہال میں  دیگر 6 بڑے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

سعودی عرب  کا پہلا نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر بجلی پیدا نہیں کرے گا بلکہ یہ خالصتاً تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا، اس ری ایکٹر کو خصوصاً تعلیمی شعبے، ترقی اور دیگر اغراض میں تحقیق کے لیے معاونت کے طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔

سعودی عرب ملکی توانائی اور بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خام تیل اور قدرتی گیس کے بعد دیگر ذرائع کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے جارہا ہے۔

The post سعودی عرب میں پہلے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2zvqGjR