نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا غیر اعلانیہ دورہ افغانستان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا غیر اعلانیہ دورہ افغانستان

کابل: نیٹو کے سیکریٹری جنرل جينس اسٹولٹن برگ غیر متوقع طور پر افغانستان کے دورے پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے سيکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ غير متوقع دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی، چيف ايگزيکٹو عبداللہ عبداللہ اور نیٹو کمانڈر جنرل آسٹن ملر سے ملاقاتيں کريں گے۔

نیٹو نے اپنے سیکریٹری جنرل کے کابل پہنچنے کی تصدیق کردی ہے تاہم افغانستان کے اچانک دورے کی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی دورے کے ایجنڈے سے متعلق کوئی وضاحت کی گئی۔ سیکریٹری جنرل کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ملٹری وفد بھی موجود ہے۔

نیٹو جنرل سیکریٹری نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں افغانستان کے پُرامن اور سیاسی حل کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن مذاکرات میں نیٹو کا کوئی کردار نہیں ہوتا لیکن ہم اس کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی اور انتخابی مرحلہ خود کش دھماکوں کے درمیان پورا ہوگیا ہے اور جمہوریت کا سفر پھر سے چل پڑا ہے تاہم طالبان کے حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے تو دوسری جانب عالمی سطح پر قطر میں طالبان سے گفت و شنید بھی جاری ہے۔

The post نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا غیر اعلانیہ دورہ افغانستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2yWoToG