نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا امکان

پشاور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کا امکان ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے والے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو بھی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز 16 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہورہی ہے۔ کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے سیلکٹرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وجاہت اللہ واسطی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے سے شاہین شنواری ، شاداب، حسن علی، فخر زمان، عثمان صلاح الدین جیسے کھلاڑی سامنے آرہے ہی، وقاص محمود، محمد عباس ، حمزہ ابھرتے کھلاڑی ہیں اور ایسے کھلاڑی محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ بنارہے ہیں، سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہے اور مشاورت سے ٹیم تشکیل دی جاتی ہے۔

پشاور میں ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سلیکٹر وجاہت اللہ واسطی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سینئر اور جونیئر کمبنیشین کا نتیجہ ہے اور کھلاڑیوں نے سیریز میں کافی محنت کی ہے، موجودہ سلیکشن کمیٹی کی کوشش رہی ہے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لیکر آئیں اور جو کھلاڑی بہتر کھیل پیش کررہا ہے اس کی ٹیم میں جگہ بن رہی ہے۔ بہتر ٹیم بنانے کی وجہ سے مسلسل گیارہ سیریز جیت رہے ہیں، کرکٹ کی بہتری کے لیے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا مکمل  تعاون ہے اور  پی سی بی کے اقدامات کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وجاہت کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی  کو ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی تشکیل کے بعد اب کوشش ہے کہ ٹیسٹ میں بھی اپنی گرفت کو مضبوط کریں ۔ مصباح الحق اور یونس خان کے بعد ایک لمبی اننگز کھیلنے کا مسئلہ ہے اور اس کا متبادل بھی جلد ڈھونڈ لیں گے، ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔

The post نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2SMR2Xv