شنگھائی: وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے شہر شنگھائی میں جاری بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ روس کے وزیراعظم ، کینیا کے صدر اور مالٹا کے وزیراعظم بھی چینی صدر کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک مشرق وسطیٰ اورخلیجی ممالک سے رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پویلین میں عالمی سربراہان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے چینی صدر کو فٹ بال کا تحفہ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں بریف کیا اور پاکستانی اسپورٹس صنعت سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کا 5 روزہ کیا جس کے دوران انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان آج شام دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
The post وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PLb5Hm
