مولانا سمیع الحق کا سفر آخرت، نماز جنازہ کے انتظامات جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مولانا سمیع الحق کا سفر آخرت، نماز جنازہ کے انتظامات جاری

پشاور: اکوڑہ خٹک میں جمعیت علمائے (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں سہہ پہر 3 بجے  اداکی جائے گی جب کہ تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطے میں ہوگی۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق پڑھائیں گے۔ مولانا سمیع الحق کی تدفین ان کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نماز جنازہ میں بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر خیبر پختونخوا اور اسپیکر اسد قیصر کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ

دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے حامد الحق حقانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق مولانا سمیع الحق پر حملہ شام ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا اور قاتل نے ان کے پیٹ، دل، ماتھے اور کان پر چھریوں کے 12 وار کیے۔

ابتدائی تحقیقات

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے واقعے میں دہشت گردی کا عنصر رد کردیا ہے، تفتیش کاروں کے مطابق ابتدائی شواہد سے بظاہر معاملہ دشمنی یا دیرینہ عداوت کا لگتا ہے تاہم صورتحال تفصیلی تفتیش میں واضح ہوگی۔ پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں ان کے گھر پر چاقوؤں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

The post مولانا سمیع الحق کا سفر آخرت، نماز جنازہ کے انتظامات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D0Lnb3