خضدار میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خضدار میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار زاوہ کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ امدادی اداروں نے واقعے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ ڈی سی خضدار نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے، خواتین اور ہندو برادری کے افراد بھی شامل ہیں۔

The post خضدار میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qs8ILg