فیس بک،انسٹاگرام نے امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونیوالے’پیجز‘ حذف کردیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیس بک،انسٹاگرام نے امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونیوالے’پیجز‘ حذف کردیے

 واشنگٹن: ایف بی آئی کی ہدایت پر امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں اثر انداز ہونے والے فیس بک اور انسٹاگرام کے مخلتف پیجز حذف کردیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے خدشے کے پیش نظر 30  فیس بک اور 85 انسٹاگرام اکاؤنٹس اور پیجز سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے حذف کردیے ہیں جو مبینہ طور پر روس کے زیر انتظام تھے۔

جن فیس بک اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے وہ فرانسسی اور روسی زبان میں تھے جب کہ انسٹاگرام اکاؤنٹس انگریزی زبان میں استعمال ہوتے تھے اور مبینہ طور پر بند کیے گئے تمام اکاؤنٹس روسی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی چلا رہی تھی۔ روس کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے فیس بک اور انسٹاگرام کے پیجز اور اکاؤنٹس کو ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ کی ہدایت میں بند کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صدارتی انتخاب کی طرح  وسط مدتی انتخاب میں بھی روس سوشل میڈیا ’پیجز‘ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت

واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کا انکشاف کرتے ہوئے روسی کمپنیوں، تاجروں اور شخصیات کو نامزد کیا تھا جب کہ فیس بک پر بھی صارفین کا ڈیٹا استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔

The post فیس بک،انسٹاگرام نے امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونیوالے’پیجز‘ حذف کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2PbbOlm