اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل مرحوم کے بیٹے عبداللہ گل مبینہ فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔
عبداللہ گل نے گزشتہ روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر اسلام آبادسے راولپنڈی جا رہے تھے کہ ایئرپورٹ چوک کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر دوگاڑیاں آئیں اورانہوں نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی، میں نے فوری طورپرگاڑی کچے پر ڈال دی اور وہاں سے دورنکل گیا،انہوں نے کہا حملہ آوروں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھ کرمجھے اندازہ ہوگیا تھا۔
ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں اکیلا ہی گاڑی چلا رہا تھا اور تاحال پولیس کو واقعہ کی اطلاع نہیں دی۔
The post ایئرپورٹ چوک کے قریب حمیدگل کے بیٹے پرمبینہ فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CYs2XP