مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں ذہنی معذور نوجوان شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں ذہنی معذور نوجوان شہید

سری نگر: قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ ترین واقعہ میں ایک ذہنی معذور نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں ایک ذہنی معذور بچے کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

رپورٹس کے مطابق بیگام کلگام کے رہائشی رئیس احمد وانی نے شوپیان میں ایک آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ذہنی معذور نوجوان کو شہید کردیا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایس ایچ او کے مطابق نصراللہ پورہ میں ایک دکان سے ایک غیر مقامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی موت سردی کے باعث واقع ہوئی۔

The post مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں ذہنی معذور نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2SH6Nz9