اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جب کہ دورے کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ چند دن میں ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کر کے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں جب کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے۔
The post وزیراعظم رواں ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OvqqXF