امریکا میں پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست گورنر منتخب  - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست گورنر منتخب 

 واشنگٹن: امریکی مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہم جنس پرست امیدوار جیئرڈ پولس امریکی ریاست کولوراڈو سے گورنر منتخب ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جیئرڈ پولس نے کولوراڈو سے گورنرشپ کے لیے میدان مار لیا ہے۔ جیئرڈ پولس اعلانیہ ہم جنس پرست ہیں جو 2009 سے ایوان نمائندگان میں اپنی جماعت کی نمائندگی کرنے کے بعد اب گورنر منتخب ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں 2004 میں نیوجرسی کے گورنر جم مک گریوے بھی ہم جنس پرست تھے تاہم انہوں نے کبھی اس کا پرچار نہیں کیا تھا اور گورنر بننے کے بعد اُن کے ہم جنس پرست ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ اسی طرح 2016 میں اوریگون کی گورنر کیٹ براؤن بھی Bisexual تھیں۔

اپنے سابق پیشروؤں کے برخلاف جیئرڈ پولس نے اُس وقت ہی ہم جنس پرست ہونے کا اعلانیہ اعتراف کیا تھا جب وہ ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹک کی نمائندگی کر رہے تھے اور مڈٹرم الیکشن میں گورنر شپ کے عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم میں ہم جنس پرست ہونے کا برملا اظہار کرتے رہے۔

The post امریکا میں پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست گورنر منتخب  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2F5Zqyo