فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پارے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پارے

پیرس: فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پاروں کو شہریوں کے سامنے پیش کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی سڑکوں پر عظیم الحبثہ فن پاروں کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔ ان فن پاروں میں 50 فٹ لمبے minotaur اور عظیم الحبثہ مکڑی شامل ہے جنہیں بھاری بھرکم مشینوں کی مدد سے سڑکوں پر گھمایا گیا۔

طویل القامت minotaur  درخت کو تراش کر تیار کیا گیا ہے جس میں دھاتوں کو بھی اس طرح استعمال کیا گیا ہے کہ یہ فن پارہ حقیقت سے اتنے قریب ہوجائے کہ انساں نما بیل کی سانسیں بھی سنی جا سکیں اور وہ انسانوں کی طرح چل بھی سکے۔

Spider

لامشین کمپنی نے یہ دونوں فن پارے ایک شو کے لیے تیار کیے ہیں جو فرانس کے شہر طلوس میں پیش کیا جائے گا۔ اس شو میں دونوں تاریخی کردار سے جڑی داستانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انسانی تاریخ کا مقبول خیالی کردار minotour کی کہانی نے یونان سے جنم لیا تھا جو دراصل طویل القامت مضبوط جسم والا انساں ہوتا ہے تاہم اس کا منہ بیل کی طرح ہوتا ہے اور بیل ہی کی طرح اس کے سر پر سینگ بھی ہوتے ہیں۔

The post فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پارے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2qs7KOQ