اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے۔ خطاب میں وزیراعظم دورہ چین اورگزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دھرنوں سے متعلق بات کریں گے اوردھرنوں میں توڑ پھوڑسے متعلق حکومتی لائن آف ایکشن واضح کریں گے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم بتائیں گے کہ چین پاکستان کی کب اورکیسے معاشی مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ ہفتے ہونے والے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔
The post وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DpON87
