آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی پانچویں پوزیشن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی پانچویں پوزیشن

آئی سی سی نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ بھی جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کا 126 پوائنٹس کے ساتھ راج ہے جس کے بعد بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ20 بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم 5ویں اور فخر زمان 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارتی ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں، بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں پیسر حسن علی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈ کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان ہی کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سنیٹنر چوتھے اور پاکستان کے محمد حفیظ پانچویں نمبر پر ہیں۔

The post آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی پانچویں پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Qexd9M