مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید

 راولپنڈی: ضلع مہمند کے علاقے محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا، کیپٹن ضرغام فرید مہمند ضلع میں محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔

25 سالہ شہید کیپٹن ضرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔

The post مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PRsCh7