اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرائے جانے پراپوزیشن نے برہمی کا اظہارکیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف جب کہ ایم ایم اے کے مولانا عبدالواسع نے شرکت کی، اجلاس میں حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرائے جانے پرشدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس کے بعد (ن) لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دھرنوں کے دوران ایوان کا اجلاس جاری رکھا ، آج ملک کو سنجیدہ صورتحال کا سامنا ہے، حکومت نے کورم توڑتے ہوئے راہ فرار اختیارکرلی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے بھی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایوان کو لمحہ بہ لمحہ باخبررکھنا چاہیئے تھا، پہلی مرتبہ دیکھا خود حکومت نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کرایا، حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، صاف لگ رہا تھا منصوبہ بندی کے تحت اجلاس ملتوی کیا گیا، حکومتی وفد نے ملاقات کا بھی کہا تھا مگرہم انتظار کرتے رہ گئے۔
The post قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن برہم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EW4Tbd