لاہور: ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم منیجمنٹ نے حکومت سے3 کروڑ روپے مانگ لئے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب تک فنڈز کے حصول کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی، کیمپ نہیں لگایا جائے گا، ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسقط میں ہوٹل ادائیگی کا مسئلہ بنا، نہیں چاہتے کہ ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسی صورت حال پیدا ہو جس کی وجہ سے ملکی نیکی نامی پر حرف آئے۔
عہدیدار کے مطابق ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے کیمپ کے اخراجات، مقابلوں اور کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لئے تین کروڑ روپے کی ضرورت ہے، اس رقم کی فراہمی تک لاہور میں کیمپ لگایا جانا ممکن نہیں، عہدیدار نے سوال اٹھایا کہ جب پیسے ہی نہیں ہوں گے تو کھلاڑیوں کے قیام وطعام اور دوسری ضروریات کا کیسے انتظام کیا جائے گا۔
ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ماضی میں جب بھی قومی کھیل کے لئے فنڈز کی بات کی جاتی تو کہا جاتا کہ ٹیم کونسی جیت رہی ہے جو پلیئرز کو مراعات سے نوازا جائے، اب ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل جیت کر آئی ہے تو ایئرپورٹ پر کسی بھی حکومتی عہدیدار نے قومی ٹیم کو خوش آمدید کہنا تک گوارا نہیں کیا، کھلاڑی ٹیکسیوں پر بیٹھ پر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومتی بے رخی اسی طرح جاری رہی تو مستقبل میں کوئی بھی قومی کھیل کی طرف آنا نہیں چاہے گا۔
The post ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا حکومت سے 3 کروڑ کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Ol9jrp