کراچی: چینی قونصل جنرل نے چینی قونصلیٹ پرہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے بہترین سیکیورٹی اقدامات پر حکومت چین کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چینی حکومت کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قونصل جنرل چائنا وانگ یو نے ملاقات کی اور باہمی دل چسپی کے امور سمیت صوبہ سندھ میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹس سے وابستہ چینی باشندوں، ماہرین اور دیگراسٹاف کے حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے دہشت گردانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر یکجہتی کا اظہارکیا اور بہترین سیکیورٹی اقدامات پر اپنی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
آئی جی سندھ نے چینی قونصل جنرل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی پرعزم اور باحوصلہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تفویض کردہ ذمے داریوں کی بجاآوری اور دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانا سندھ پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔
The post چینی حکومت کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DJ4eaG