مالی مسائل کا شکار پی ایچ ایف ایک اور مشکل میں پھنس گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مالی مسائل کا شکار پی ایچ ایف ایک اور مشکل میں پھنس گئی

لاہور: پہلے سے ہی  مالی مشکلات میں پھنسی پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک اور مشکل میں پھنس گئی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل تمام واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، کرکٹ کو ہی صرف کھیل نہ سمجھا جائے بلکہ قومی کھیل ہاکی کو بھی اس کا جائز مقام دیا جائے، کرکٹرز کی طرح ہم کروڑوں اور اربوں پتی نہیں، میچز کے دوران ملنے والی میچ فیس ہی سے ہمارے گھر کا نظام چلتا ہے، گزشتہ 3 ایونٹس کے پیسے  نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

کھلاڑیوں نے حکومت سے  درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے تمام واجبات ادا کر دیئے جائیں تاکہ ہم بہتر انداز میں اپنے کھیل پرتوجہ دے سکیں۔ یاد رہے کہ  آٹھ سال بعد عالمی کپ کھیلنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و مینیجر اولمپیئن حسن سردار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر حکومت کی طرف سے بروقت فنڈز نہ ملے توقومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق قومی کھیل حکومتی توجہ کا منتظر ہے، حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہالینڈ اور مسقط جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے بھارت، دہلی میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی تھی جبکہ 2014 ہالینڈ  کے عالمی کپ کیلئے پاکستان کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔

The post مالی مسائل کا شکار پی ایچ ایف ایک اور مشکل میں پھنس گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2yNxfir