وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ خیال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں دورہ چین اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب اپنا پہلا سرکاری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ چین سے امدادی پیکج کا فوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

The post وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PFDRJg