کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 7ارب 77 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔مجموعی ذخائر میں 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 اکتوبر کو زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران قرضوں پر سود اور آفیشل ادائیگیوں کی مد میں 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرکاری ادائیگیاں کی گئیں۔
The post زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2qpJE7t